the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مسجد اور مسلم تاجروں کی دوکانوں پر سنگباری ‘شہر کے حالات بگاڑنے کی کوشش
ناندیڑ:21؍نومبر ۔(اعتمادنیوز) مجلس اتحادالمسلمین (ایم آئی ایم ) پرامتناع عائد کرتے ہوئے اویسی برادران کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے ان مطالبات کیلئے شہر میں ہندو دھرم سرکشا سمیتی کی جانب سے کلکٹر آفس پر مورچہ نکالا گیا ۔ مورچہ کے اختتام کے بعداشرار نوجوانوں کی ٹولی نے وزیر آباد چوراہے کی مسجد اور گاندھی پتلا کے پاس واقع مسلم تاجروں کی دوکانوں پر سنگباری کی اور حالات کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ۔ اس واقعہ کے بعد یہاں علاقہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی کا ماحول تھا ۔ لیکن شہر ڈی واے ایس پی وجئے کباڑے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کردیا۔گزشتہ ایک ہفتہ سے ناندیڑ میں ایم آئی ایم کے خلاف مورچہ نکالنے کی تیاریاں جاری تھیں ۔ ہندو دھرم سرکشا سمیتی کے بینر تلے سبھی ہندو تنظیموں نے متحد ہوکر مورچہ نکالنے کا فیصلہ کیاتھا ۔ ابتداء میں یہ مورچہ گاڑی پورہ کے رینوکاماتامندر سے نکالنے کی اجازت مانگی گئی تھی لیکن پولس انتظامیہ نے واضح طور پر اجازت دینے سے انکار کردیاتھا کیونکہ اس مورچہ کی وجہہ سے شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہاتھا لیکن ہندوسرکشاسمیتی مورچہ نکالنے کیلئے بضد تھی اسلئے پولس انتظامیہ نے انھیں مہاویر چوک تا کلکٹر آفس مورچہ نکالنے کی کل 19؍نومبرکی شام اجازت دی ۔ آ ج صبح سے ہی اس مورچہ کے انعقاد پر شہر میں بحث چل رہی تھی ۔ رینوکا ماتا مندرتا وزیر آباد تک تقریبادوکانیں بند تھیں ۔ قدیم شہر سے بڑی تعداد میں ہندو نوجوان مورچہ میں شامل ہونے کیلئے مہاویر چوک پہنچے تھے ۔ ہندو دھرم سرکشا سمیتی کی قیادت میں نکالے گئے مورچہ میں وشوہندو پریشد ‘ بی جے پی ‘ شیوسینا‘ منسے ‘بجرنگ دل ‘اکھیل بھارتیہ برہمن مہاسنگھ ‘ شتریہ مہا سبھا ‘ صرافہ ایسوسی ایشن ‘ مارواڑی یووا منچ ‘ یوگا ویدانت سمیتی ‘ ویرشیو یووک سنگھٹنا ‘ پردیسی دھوبی سماج منڈل ‘ شری رام جنم اتسو سمیتی اور دیگر ہندو تنظیموں نے



مہاویر چوک سے مورچہ کا آغاز کیا ۔یہ مورچہ وزیر آباد چوک ‘شیواجی پتلا سے گزرتے ہوئے کلکٹر آفس پہنچا۔ مورچہ میں مسلمانوں اور اویسی برادران مخالف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ پولس نے بیرکیٹس لگاکر مورچہ کو روک دیا ۔اسکے بعد چند افرادپر مشتمل وفد نے ضلع کلکٹردھیرج کمار سے ملاقات کی انھیں مطالبات پر مبنی میمورنڈم پیش کیا ۔ اس مورچہ میں‘ نوین بھائی ٹھکر‘ دلیپ کندکرتے‘ بھانو سنہہ راوت ]‘سدھاکر پانڈھرے ‘ڈاکٹر دھناجی راؤ دیشمکھ ‘ دیپک سنہہ راوت ‘دلیپ سنگھ سوڈھی ‘ جمو سنہہ ٹھاکور ‘ مادھو سنہہ پرمار ‘ سدھاکر ٹاک ‘ نریش لالوانی ‘ پون سنہہ بیس ‘ کرشنا دیشمکھ ‘ آرتی پرندرے ‘چیتنیہ باپو دیشمکھ کے علاوہ کچھ میونسپل کارپوریٹرس اورہندوتنظیموں کے پانچ تا چھ ہزار ورکرس موجود تھے ۔مورچہ کے اختتام پر پولس انتظامیہ اور مورچہ کے آرگنائزرس نے سبھی کوپُرامن طریقہ سے واپس جانے کی اپیل کی لیکن مورچہ میں شامل نوجوانوں کے ایک گروپ نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر آباد چوراہے کی مسجد اوردوکانوں کے علاوہ گاندھی پتلہ کے پاس واقع عبدالرزاق کی سہاراہوم اپلائسنس اور دیگر دوکانوں پر سنگباری کی جس کی وجہہ سے دوکان کے شیشہ ٹوٹ پھوٹ گئے ۔ اس واقعہ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ۔ کارگزار ایس پی تاناجی چکھلے ‘ ڈی واے ایس پی وجئے کباڑے فی الفور پولس ملازمین کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور نوجوانوں کو مار بھگایا ۔ اس واقعہ کے بعد پولس نے سہارا ہوم اپلائسنس کے مالک سے با ت چیت کرکے واقعہ کا پنچنامہ کیااور قصورواروں کے خلاف کاروائی کرنے کا تیقن دیا ۔اس طرح آج مورچہ کی آڑ میں شہر کی پُرامن فضاء کو مکدر کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ۔واضح ہو کہ ہندی نیو زچینل ’’سدرشن‘‘ پر گزشتہ چند ہفتوں سے ایم آئی ایم کے قائد اکبر الدین اویسی کی متنازعہ تقاریر کی کلپس دیکھائے جارہے ہیں اور مرکزی حکومت و الیکشن کمیشن آف انڈیاسے پُرزور مطالبہ کیاجارہاہے کہ فرقہ پرست ایم آئی ایم کی سیاسی حیثیت کالعدم کیاجائے اکبرالدین اویسی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.